Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in کھیل
0
جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار نظر آئے۔ قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لوٹ گیا۔ ابتدا میں بابراعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ محمد رضوان نے 18، سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے، جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ آصف آفریدی صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی ٹیم 68 رنز کی برتری کے ساتھ آل آؤٹ ہوئی، یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف ملا۔

مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایڈم مرکرم نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹرسٹن اسٹبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اسپنرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر کیشو مہاراج کو ان کی نپی تلی باؤلنگ پر “مین آف دی میچ” قرار دیا گیا، جب کہ آل راؤنڈر موتو سامی کو “پلئیر آف دی سیریز” کا ایوارڈ ملا۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 404 رنز کا مجموعہ حاصل کیا تھا۔ اس طرح راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کے بعد میچ پر مکمل کنٹرول قائم رکھا اور چوتھے دن کے آغاز پر ہی فتح اپنے نام کرلی۔

Previous Post

کراچی: شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

Next Post

آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

Next Post
آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم