Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in پاکستان
0
آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت فوڈ نے آئی ایم ایف کے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی، بلکہ اسے سمجھنے میں غلطی ہوئی جس پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا۔ وزارت فوڈ کے مطابق آئی ایم ایف کے کم از کم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جواب دیا گیا ہے کہ کم از کم امدادی قیمت کے بجائے انڈیکٹو قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔ امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکٹو پرائس نکالی گئی ہے۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت 238 ڈالر فی ٹن ہے، جس میں کراچی میں لینڈنگ اخراجات شامل کرکے اندازہ لگایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے درآمد شدہ گندم کو ملتان تک پہنچانے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں، اور ان اخراجات کے بعد 3500 روپے فی من قیمت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

وزارت فوڈ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے اعتراضات وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ بھی شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ گندم پالیسی پر حتمی مؤقف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔

Previous Post

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

Next Post

افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: پاک فوج

Next Post
افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: پاک فوج

افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: پاک فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم