Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: پاک فوج

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in پاکستان
0
افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: پاک فوج

صوابی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے) صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سلامتی کی صورتحال اور سوشل میڈیا کے مثبت و منفی کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغانستان میں موجود خوارج کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں دہشتگرد عناصر کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش ناکام بنائی جائے گی، پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور پاک فوج ہمہ وقت ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں نوجوان نسل کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان سوشل میڈیا کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کریں اور افواہوں یا منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

تقریب کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ملک کی بقاء و سلامتی کی بنیاد قرار دیا۔

Previous Post

آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے

Next Post

کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلان

Next Post
کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلان

کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم