Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈرامہ ’ کیس نمبر 9 ‘ کے جذباتی مناظر کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in شوبز
0
ڈرامہ ’ کیس نمبر 9 ‘ کے جذباتی مناظر کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے طاقتور ڈرامے ’’کیس نمبر 9‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہوئی۔

ڈرامہ کیس نمبر 9 کی تحریر معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ نے کی ہے، جبکہ پروڈکشن کے فرائض عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے انجام دیے ہیں۔ ہدایت کار سید وجاہت حسین ہیں جو حقیقت سے قریب کہانیاں اور جذباتی مناظر دکھانے کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ یہ ڈرامہ اس وقت اپنے منفرد موضوع، دل کو چھو لینے والی کہانی اور باکمال اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ ڈرامے میں مسلسل جذباتی مناظر کی شوٹنگ نے ان کے ذہن اور جسم دونوں پر اثر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کروانا انسان کو اندر سے ہلا دیتا ہے، اور مجھے اسی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ مضبوط ہیں۔ صبا قمر نے کہا کہ اگرچہ یہ عمل مشکل ہے مگر انہیں اپنا کام بے حد پسند ہے، یہی جذبہ انہیں حوصلہ اور طاقت دیتا ہے۔

ٹی وی شو میں شریک سینئر اداکاروں شمعون عباسی، نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے بھی صبا قمر کی جاندار اداکاری کی تعریف کی۔ شمعون عباسی نے کہا کہ صبا ایک انتہائی باصلاحیت اور پروفیشنل اداکارہ ہیں جو کردار میں مکمل طور پر ڈوب جاتی ہیں، جبکہ عتیقہ اوڈھو نے ان کی قدرتی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صبا نے کردار کو حقیقت کے قریب لا کر دکھایا۔

ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی سحر کے گرد گھومتی ہے جو ظلم، طاقت اور انا کے نظام کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔ یہ کردار صبا قمر نے انتہائی خوبصورتی سے نبھایا ہے۔ دوسری جانب فیصل قریشی نے کامران کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک انا پرست اور طاقتور بزنس مین ہے اور سحر کو اپنی مرضی کے تابع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈرامے کی کہانی انصاف، حوصلے، عورت کے وقار اور سماجی سچائیوں کو نہایت جرات مندانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔

کیس نمبر 9 کی کاسٹ میں جنید خان، آمنہ شیخ، رشنا خان، گوہر رشید، حنا بیات، علی رحمان خان، نوین وقار، زہرہ امیر، مزنا وقاص، فائزہ گیلانی، کامران جیلانی، عذرا محی الدین سمیت دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔ یہ تمام اداکار اپنی اپنی جگہ کرداروں میں جان ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں، جس سے ڈرامہ ایک مکمل شاہکار بن چکا ہے۔

ناظرین اور ناقدین کے مطابق یہ ڈرامہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صبا قمر کی اداکاری کو ان کے کیریئر کی بہترین پرفارمنس قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کیس نمبر 9 نہ صرف ایک کہانی ہے بلکہ معاشرے میں عورت کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر سوچنے پر مجبور کرنے والا پیغام بھی ہے۔

Previous Post

79 فیصد پاکستانی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے حامی ہیں، آئی پی اوآرسروے

Next Post

میرپورخاص: فریاد لے کر پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

Next Post
میرپورخاص: فریاد لے کر پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

میرپورخاص: فریاد لے کر پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم