Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

79 فیصد پاکستانی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے حامی ہیں، آئی پی اوآرسروے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
79 فیصد پاکستانی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے حامی ہیں، آئی پی اوآرسروے

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے سفارتی و سلامتی امور پر تازہ عوامی سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق پاکستانی عوام کی بڑی اکثریت پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق 79 فیصد پاکستانیوں نے اس معاہدے کی حمایت کی، جب کہ ان میں سے 66 فیصد نے "انتہائی مضبوط حمایت” کا اظہار کیا۔

سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 73 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاک فوج اور حکومت پر اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 80 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ پاکستان کی عالمی ساکھ میں بہتری آئی ہے۔ ان میں سے 51 فیصد کا خیال ہے کہ ملک کی عالمی امیج "بہت زیادہ بہتر” ہوئی ہے، جبکہ 29 فیصد نے اسے "کچھ حد تک بہتر” قرار دیا۔

عوامی رائے کے مطابق، 51 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کو "محافظ الحرمین الشریفین” جیسے اعزازی لقب سے نوازنے کی حمایت کی، جو سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات اور مذہبی و سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، 29 فیصد عوام نے اس دفاعی معاہدے کو مسلم اُمہ کے اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا، جبکہ 17 فیصد نے اسے پاکستان کے لیے دفاعی اور اقتصادی فوائد کے لحاظ سے اہم قدم کہا۔

سروے میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی عوامی آراء لی گئیں۔ پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے بارے میں 71 فیصد پاکستانیوں نے افغان طالبان کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ 75 فیصد عوام نے حکومت کے ردعمل کو "مناسب اور متوازن” قرار دیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے حالیہ امریکی دورے کے حوالے سے بھی عوامی رائے مثبت رہی۔ سروے کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نے اس دورے کو مثبت قرار دیا، جبکہ صرف 10 فیصد نے اس پر منفی رائے کا اظہار کیا۔

آئی پی او آر کے مطابق، سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ عوامی سطح پر حکومت کی خارجہ پالیسی، پاک فوج پر اعتماد، اور مسلم ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کے اقدامات کو وسیع حمایت حاصل ہے۔ یہ رجحان اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام خطے میں امن، استحکام اور مسلم اتحاد کی مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

Previous Post

ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی یا نہیں؟ آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا

Next Post

ڈرامہ ’ کیس نمبر 9 ‘ کے جذباتی مناظر کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

Next Post
ڈرامہ ’ کیس نمبر 9 ‘ کے جذباتی مناظر کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

ڈرامہ ’ کیس نمبر 9 ‘ کے جذباتی مناظر کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم