Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے: شیر افضل کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے: شیر افضل کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال 25 نومبر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے، جن کے تحت عمران خان کی رہائی ہونا تھی۔

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر سے شروع ہوئے تھے، جس کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ شامل تھے، جبکہ بعد میں وہ خود بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بنے۔

ان کے مطابق فریقین کے درمیان متعدد امور پر اتفاق رائے ہو گیا تھا، جن میں عمران خان کی رہائی بھی شامل تھی۔ مروت نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو اپنا طیارہ فراہم کیا تاکہ وہ مزید وضاحت کے لیے ملاقاتیں کر سکیں۔ اس کے بعد 25 نومبر کی رات بیرسٹر گوہر کو جیل بھیجا گیا تھا جہاں عمران خان کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی جانی تھی، اور اسی معاہدے کے مطابق اگلی صبح انہیں رہا کیا جانا تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اُس وقت تک ریاست یا حکومت کی کوئی جارحانہ نیت نہیں تھی، بلکہ ان کی پوری کوشش تھی کہ تصادم سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے درخواست کی کہ وہ ایک پیغام ریکارڈ کر دیں تاکہ خیبر پختونخوا سے آنے والے کارکنوں کو بتایا جا سکے کہ وہ سنگجانی سے آگے نہ بڑھیں۔ تاہم عمران خان نے موبائل کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ اس میں ٹیمپرنگ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ویڈیو جیل کی سلاخوں کے اِس طرف بنائی جائے یا اُس طرف، لیکن طے یہ پایا کہ بیرسٹر گوہر اگلی صبح اپنا موبائل لے کر آئیں گے۔ تاہم رات کو رینجرز اہلکاروں والا واقعہ پیش آ گیا، جس کے بعد تمام عمل رک گیا۔ مروت کے بقول اگر وہ واقعہ پیش نہ آتا تو عمران خان رہا ہو جاتے اور کئی سیاسی معاملات بھی حل ہو جاتے۔

Previous Post

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Next Post

عمران خان نے محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل نہ کی تو 2026 اور اسکے بعد بھی جیل میں رہیں گے: ذرائع

Next Post
پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی

عمران خان نے محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل نہ کی تو 2026 اور اسکے بعد بھی جیل میں رہیں گے: ذرائع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم