Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھلی جنگ ناگزیر ہوگی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں تاکہ ملک میں امن قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ ہمارے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔”

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے 40 برس تک افغان عوام کی میزبانی کی، لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، ان کے بچوں نے یہاں تعلیم حاصل کی اور روزگار پایا، مگر اس کے باوجود افغانستان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے بقول، “دوحہ میں جن سے بات ہو رہی ہے وہ سب پاکستان میں پلے بڑھے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود وہ ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کاروبار اور روزگار کے مواقع پر قبضہ کیا ہوا ہے، جب کہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر دفاع کے مطابق، “ہمیں ایک ہی ایجنڈا اپنانا ہوگا کہ ہم اخوت کے ساتھ اپنے ہمسایوں کے ساتھ رہیں، مگر اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ہمیں اپنی سلامتی کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھانا پڑے گا۔”

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا جو ایک مثبت علامت ہے، لیکن اگر امن کے لیے کی جانے والی کوششیں ناکام رہیں تو پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اس وقت ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہے، جس میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا اور سرحدی احترام کے اصولوں کو تسلیم کیا گیا تھا، تاہم سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور موجود ہے، جس کے باعث چمن، طورخم، غلام خان اور دیگر گزرگاہیں کئی روز سے بند ہیں۔

Previous Post

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری

Next Post

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟

Next Post
لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم