Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعلیٰ مریم نوا ز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
لاہور: جمہوریت عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی فضائی سفری سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ عوام کو آرام دہ، محفوظ اور جدید سفری خدمات میسر ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کے فیز ون کے تحت ابتدائی فلائٹس کا آغاز لاہور سے اسلام آباد کے روٹ پر کیا جائے گا، جس پر اتفاق بھی کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایئر پنجاب کے فیز ون کے لیے تمام انتظامی اور تکنیکی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں تاکہ منصوبہ جلد از جلد آپریشنل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایئر لائن کے لیے جدید، ایندھن کی بچت کرنے والے اور مسافروں کے لیے آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں، تاکہ مسافروں کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کے ممکنہ اقدامات کی نشاندہی اور عملی پیش رفت کے لیے فوری سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ، سفری سہولتوں کی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ کے نظام کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے کی معیشت کو تقویت اور عوام کو سہولت میسر ہو۔

Previous Post

پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا: احسن اقبال

Next Post

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

Next Post
ڈی جی آئی ایس پی آر اڑھائی بجے اہم نیوز کانفرنس کریں گے

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم