Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
ڈی جی آئی ایس پی آر اڑھائی بجے اہم نیوز کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف بھرپور اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، پاک فوج اور عوام دشمن کی کسی بھی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد میں قوم اور مسلح افواج ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

اجلاس میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن ملک کے اندر خوف اور انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مگر پاکستانی عوام اور فورسز متحد ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا کے خلاف مثبت کردار ادا کریں اور پاکستان کے بیانیے کو مضبوط بنائیں۔

نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے شہداء اور غازیانِ وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے مسلح افواج کے کردار سے متعلق کئی ابہام دور ہو گئے ہیں۔

اساتذہ نے کہا کہ قوم، امن کے قیام اور ملکی استحکام میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ طلبہ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیے کا مؤثر جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستان کے خلاف جاری نفرت انگیز مہمات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Previous Post

وزیراعلیٰ مریم نوا ز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

Next Post

محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

Next Post
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم