Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 29, 2025
in شوبز
0
ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا، جس کے اگلے ہی روز ان کی انجیوگرافی کی گئی۔

اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور ذہنی صحت پر کھل کر بات کی۔ اس دوران صبا قمر نے کہا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہی حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی یا ڈپریشن کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

صبا قمر نے بتایا کہ انہیں خود بھی حال ہی میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، اگلے دن میری انجیوگرافی ہوئی، لیکن الحمداللہ اب میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، جن میں صرف کولیسٹرول نہیں بلکہ تناؤ اور جذباتی دباؤ بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ جسمانی بیماریوں پر توجہ دیتے ہیں مگر ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیتے، حالانکہ یہی سب سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کبھی بھی نظرانداز نہ کریں اور اگر وہ دباؤ، انزائٹی یا افسردگی کا شکار ہوں تو فوری طور پر مدد حاصل کریں۔

یاد رہے کہ رواں برس یکم اگست کو صبا قمر کو دورانِ شوٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اس دوران اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی اور کچھ ہفتے بعد صحتیابی کے بعد دوبارہ شوٹنگ سیٹ پر واپسی کی تھی۔

صبا قمر کا یہ انٹرویو نہ صرف ان کی ذاتی جدوجہد کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری اور عام لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام بھی ہے کہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کو معمولی نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ جسمانی بیماریوں کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی

Next Post

یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنیوالےچور 3 گھنٹے میں گرفتار

Next Post
یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنیوالےچور 3 گھنٹے میں گرفتار

یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنیوالےچور 3 گھنٹے میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم