Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘بنانےکا منصوبہ بنالیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 29, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘بنانےکا منصوبہ بنالیا

ریاض: سعودی عرب نے دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم بنانے کا منفرد اور تاریخی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ جدید ترین اسٹیڈیم نیوم شہر میں تعمیر کیا جائے گا، جو سعودی عرب کا مستقبل کا اسمارٹ اور جدید میگا سٹی منصوبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکائی اسٹیڈیم سمندر کی سطح سے 350 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، اور توقع ہے کہ یہ 2032 تک مکمل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں 2034 کے فیفا ورلڈکپ کے میچز کھیلے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے یہ مقام عالمی فٹبال کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ اس کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست مواد کا استعمال کیا جائے گا تاکہ اسے پائیدار اور توانائی کے لحاظ سے خود کفیل بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر اسکائی اسٹیڈیم کے متاثر کن ڈیزائن کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ شہری اور کھیلوں کے شوقین افراد اس منصوبے کو سعودی عرب کے وژن 2030 کا ایک بڑا سنگ میل قرار دے رہے ہیں، جو ملک کو سیاحت، کھیلوں اور جدید تعمیرات کے عالمی نقشے پر مزید نمایاں کرے گا۔

Previous Post

ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

Next Post

راولپنڈی: شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

Next Post
راولپنڈی: شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

راولپنڈی: شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم