Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 31, 2025
in پاکستان
0
گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

پشاور: خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزمل اسلم اور تاج محمد ترند کو اپنے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی مقرر کیا ہے۔

کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان اور ڈاکٹر امجد کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بونیر سے ریاض خان اور فخر جہاں بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل صوبے میں سیاسی توازن برقرار رکھنے اور مختلف اضلاع کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد صوبے میں حکومتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور مختلف محکموں میں پالیسی فیصلے جلد متوقع ہیں۔

Previous Post

وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بات چیت

Next Post

افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ

Next Post
افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ

افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم