Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 31, 2025
in پاکستان
0
افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ایک نیا فورم میسر آگیا ہے جہاں دہشت گردی کے شواہد اور شکوک و شبہات پیش کیے جا سکیں گے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ قطر اور ترکیے کی معاونت سے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے، اور دوست ممالک پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں بند کی جائیں گی، ہمیں امید ہے کہ اب ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔ عطا تارڑ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ فریق کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سزا کا تعین مشترکہ فورم کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنگ بندی کے تحت افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، اور انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پاک افغان بارڈر سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے بتایا کہ سرحد کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، تاہم موجودہ ترجیح سیکیورٹی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر ہے تاکہ دونوں ممالک میں استحکام قائم کیا جا سکے۔

Previous Post

گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

Next Post

چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

Next Post
چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم