Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی

Web Desk by Web Desk
نومبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی

واشنگٹن پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید امریکی ساختہ ٹوماہاک کروز میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کی حتمی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیں گے۔

امریکی اور یورپی حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے سے امریکی دفاعی ذخائر یا فوجی صلاحیتوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران واضح کیا تھا کہ وہ فی الحال یہ میزائل یوکرین کو فراہم نہیں کرنا چاہتے۔

ذرائع کے مطابق زیلنسکی سے ملاقات سے صرف ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کی تھی۔ اس گفتگو میں پیوٹن نے سخت خبردار کیا تھا کہ ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی روس کے بڑے شہروں، خصوصاً ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ، تک خطرہ پیدا کر سکتی ہے اور اس اقدام سے امریکا اور روس کے تعلقات شدید متاثر ہوں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن نے یوکرین کو یہ میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا تو یہ جنگ کے توازن میں نمایاں تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔ ٹوماہاک میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے، درستگی اور تباہ کن صلاحیت کے باعث امریکی اسلحے میں ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوماہاک کروز میزائل پہلی بار 1983 میں امریکی فوجی ذخائر میں شامل کیا گیا تھا اور اب تک خلیجی جنگ، عراق، شام اور لیبیا سمیت کئی بڑے فوجی آپریشنز میں استعمال ہو چکا ہے۔ یہ میزائل سمندری اور زمینی دونوں پلیٹ فارمز سے داغا جا سکتا ہے اور اپنے جدید نیوی گیشن سسٹم کی بدولت طویل فاصلے پر انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری، حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے

Previous Post

پاکستانی کسانوں کا آلودگی پھیلانے پر جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنےکا اعلان

Next Post

اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے- انروا رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم