Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ، امن و امان کے لیے جدید نگرانی کا آغاز

Web Desk by Web Desk
نومبر 1, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ، امن و امان کے لیے جدید نگرانی کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی و ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نمائندہ نیو نیوز وقاص غوری کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں کسی کاروبار، تنظیم، جماعت یا فرد کو کسی بھی قسم کے عوامی یا نجی اجتماع، جلسے یا کاروباری مقصد کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس قانون کے اطلاق کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا تاکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

تاہم، حکومت نے وضاحت کی کہ پانچ وقت کی اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، یہ رعایت صرف مذہبی فریضے کی ادائیگی تک محدود رہے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام، فرقہ واریت کے خاتمے اور فتنہ و فساد کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قانون پر عمل درآمد میں کسی قسم کی نرمی یا سیاسی مصلحت کو برداشت نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کریں اور ضابطے کی کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، اجتماعات کی سیکیورٹی اور نفرت انگیز مواد کی نگرانی سے متعلق بھی متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو امن و ترقی کا گہوارہ بنانے کے لیے قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Previous Post

بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

Next Post

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، کاروباری ہفتے کا اختتام

Next Post
آئی ایم ایف معاشی کارکردگی پر مطمئن، منی بجٹ کے خدشات ختم، اگلی قسط کی راہ ہموار

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، کاروباری ہفتے کا اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم