Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع میجر خالد شہید پارک میں بڑی تعداد میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ ویڈیو معروف موسیقار بلال مقصود نے شیئر کی، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند دنوں سے پارک میں روزانہ دو سے تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، مگر آج صورتحال غیر معمولی تھی کیونکہ تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے زمین پر پڑے دکھائی دیے۔

بلال مقصود نے اپنی پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام واقعہ نہیں لگتا اور متعلقہ اداروں کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کرنی چاہئیں تاکہ وجہ سامنے آسکے۔

اس حوالے سے ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوّے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں، اور امکان ہے کہ پرندے زہر آلود کھانے یا کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی نے بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ محکموں کو دے دی ہے تاکہ معاملے کی سائنسی بنیادوں پر جانچ ہو سکے۔

دوسری جانب، محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ٹیم نے بھی پارک کا دورہ کیا۔ تاہم حکام کے مطابق پارک میں صفائی ستھرائی ہوچکی تھی اور کچرا کنڈیاں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی نمونہ یا ثبوت نہیں مل سکا۔ ٹیم کے پہنچنے کے وقت مردہ کوّے یا چیلیں بھی پارک میں موجود نہیں تھیں، جس کے باعث واقعے کی حقیقی وجہ جانچنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ زہریلے مادے یا کسی ماحولیاتی آلودگی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، اس لیے مکمل تحقیق ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Previous Post

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ

Next Post

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

Next Post
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم