Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اچانک خیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہیں یہ اطلاع ملی کہ اسپتال میں آٹھ گھنٹے کے لیے صحت کارڈ سروس بند رہی، جس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ کے تحت علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، اس لیے عوام کو علاج کی سہولت میں کسی بھی سطح پر مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کے لیے تمام سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں اور مستقبل میں اس نوعیت کی شکایات سے بچنے کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔

Previous Post

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

Next Post

پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Next Post
پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم