Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in کھیل
0
پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن میچ ہفتے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں جوش و جذبے سے بھرپور تماشائیوں نے اسٹیڈیم کو مکمل طور پر بھر دیا۔ شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ اسٹیڈیم کی تاریخ کا سب سے بڑا ہجوم ریکارڈ ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے کے لیے 32 ہزار 437 شائقین قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں کے آنے پر اسٹیڈیم کی اسکرین پر “ہاؤس فل” کا پیغام بھی دکھایا گیا۔

یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ تماشائیوں والا میچ قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل کسی ہوم گراؤنڈ پر اتنی بڑی تعداد میں لوگ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے نہیں آئے تھے۔

لاہور کے کرکٹ مداحوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے قومی کھیل سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور قومی ٹیم کی حمایت میں ہر موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جب کہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Previous Post

وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس

Next Post

برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار

Next Post
برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار

برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم