Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں

کراچی: گلستان جوہر میں لگنے والی خوفناک آگ نے درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور متعدد موٹرسائیکلیں جلا ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں ایک جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کی کئی جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔ شعلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے قریبی آبادی میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث مزید امدادی ٹیموں کو طلب کرنا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آبادی تک آگ پھیلنے کے خطرے کے باعث مزید فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے، اور پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم آگ بجھانے کے دوران کئی جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ خانہ بدوشوں کا گھریلو سامان، کپڑے اور قیمتی اشیاء بھی ضائع ہو گئیں۔

فائر آفیسر کے مطابق اس واقعے میں متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں جبکہ کئی مویشی بھی جھلس گئے۔ خوش قسمتی سے کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا جبکہ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

Previous Post

نیوزی لینڈکے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Next Post

مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

Next Post
مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم