Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان ترجمان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان فریق کے دعوے کے برعکس، پاکستان نے فوری طور پر دہشت گردوں کی تحویل کی پیشکش کی تھی اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ افغانستان کی جانب سے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات حقائق کے منافی ہیں اور ان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے ماحول کو متاثر کرنا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اور افغانستان اپنی سرزمین کو دہشت گرد عناصر کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Previous Post

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں

Next Post

سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

Next Post
سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم