Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد فوری طور پر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران شریانوں میں بندش سامنے آنے پر ماہرینِ قلب نے انہیں دو اسٹنٹ ڈالے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صحت یابی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

ذرائع اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد گھر منتقل کیے جائیں گے۔ اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

Previous Post

مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا

Next Post

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

Next Post
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم