Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in پاکستان
0
مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت صحافت کی آزادی اور صحافی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ صحافت کی آزادی جمہوریت کی اساس ہے اور آزاد صحافت ہی معاشرتی انصاف اور شفاف حکمرانی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق و سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی معاشرتی بیداری کے ستون ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا دباؤ یا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرہ اسی وقت ممکن ہے جب صحافی آزادی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں صحافیوں کے لیے فلاحی منصوبے اور ان کی رہائش کے مسائل کا حل بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بے گھر صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور پنجاب میں ایسی پالیسی اپنائی جا رہی ہے جس کے تحت ہر صحافی کو محفوظ اور باعزت ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل ہو۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن اُن بہادر صحافیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں صحافیوں کے خلاف تشدد یا قتل کے واقعات نہ تو برداشت کیے جائیں گے اور نہ ہی ایسے واقعات ہونے دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بحیثیت وزیر اعلیٰ صحافت کی آزادی کی محافظ ہیں اور حکومت ہر سطح پر صحافیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے گی تاکہ سچ بولنے والی آوازیں ہمیشہ بلند رہیں۔

Previous Post

سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ مقرر کر دی

Next Post

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

Next Post
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم