Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
نومبر 2, 2025
in بین الاقوامی
0
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں ملبہ ہٹانے کے دوران 17 لاشیں ملیں، شہدا کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی
غزہ: جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، قابض فوج کے تازہ حملوں میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ ملبہ ہٹانے کے دوران 17 مزید لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے درجنوں مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کو مسلسل بمباری کے باعث ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بستیوں پر حملہ کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے بجائے مداخلت کے، حملہ آوروں کو تحفظ فراہم کیا۔

ادھر حماس کے عبوری سربراہ خلیل الحیہ نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی کے بعد کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور امداد کی بلا تعطل فراہمی پر اتفاق کیا۔

غزہ میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا ایک اہم اجلاس بھی پیر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان، قطر، اردن، سعودی عرب، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، جہاں غزہ استحکام فورس کے قیام پر غور کیا جائے گا تاکہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد اور سکیورٹی اقدامات کو مربوط بنایا جا سکے۔

Previous Post

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

Next Post

چئیرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

Next Post
محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

چئیرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم