Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in کھیل
0
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے

ایشیز سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر آسٹریلیا کے کئی اہم کھلاڑی بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہونے لگے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو ریڈ بال کرکٹ کی تیاری کے لیے موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ممکنہ ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے تاکہ وہ ایشیز سیریز کے لیے مکمل فارم میں آ سکیں۔ اسی مقصد کے تحت ٹریوس ہیڈ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف آخری دو میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

شیفلڈ شیلڈ کے چوتھے راؤنڈ میں مچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ جیسے بڑے نام شرکت کریں گے، جو ایشیز کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بورڈ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر خاص توجہ دے رہا ہے تاکہ انگلینڈ کے خلاف میدان میں بہترین کمبی نیشن اتارا جا سکے۔

جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں مصروف ہو گئے ہیں۔ اسی طرح نوجوان بولر تنویر سانگھا کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے تاکہ وہ ون ڈے کپ میں حصہ لے سکیں۔ ان کی جگہ بین ڈار شیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، جب کہ چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم مستقبل قریب میں ٹیسٹ کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے، جس کا ثبوت بڑے کھلاڑیوں کی قبل از وقت واپسی ہے۔

Previous Post

مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

Next Post

نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

Next Post
نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم