Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in کھیل
0
نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

نیویارک میراتھون 2025 کا اختتام ایک سنسنی خیز لمحے پر ہوا جب کینیا کے دو ایتھلیٹس کے درمیان فاصلہ محض ایک سیکنڈ کا رہ گیا۔

کینیا کے کپروٹو (Kipruto) نے زبردست مقابلے کے بعد 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں فائنل لائن عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ان کے ہم وطن الیگزینڈر موٹیسو (Alexander Mutiso) ایک سیکنڈ کے معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے مقابلے میں بھی کینیا نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ کینیا کی ہیلن اوبیری (Hellen Obiri) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

دنیا کی سب سے بڑی میراتھون میں اس سال 50 ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا، جنہوں نے نیویارک کی سڑکوں پر 42 کلومیٹر طویل فاصلہ طے کیا۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں 20 سے زیادہ پاکستانی رنرز نے بھی شرکت کی، جن میں سارہ طہور نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 گھنٹے 34 منٹ میں دوڑ مکمل کی اور ’’سکس اسٹار فنشر‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا، جو عالمی میراتھون رنرز کے لیے ایک بڑا سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔

نیویارک میراتھون کی انتظامیہ کے مطابق اس سال کا ایونٹ نہ صرف سخت مقابلے کی فضا سے بھرپور رہا بلکہ اس میں دنیا بھر کے رنرز نے امن، استقامت اور کھیل کے عالمی جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔

Previous Post

ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے

Next Post

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

Next Post
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم