Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in پاکستان
0
18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم میں صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عملی حقائق کے مطابق وفاقی ڈھانچہ مزید مؤثر انداز میں کام کرسکے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتا ہے، مگر حرفِ آخر نہیں، وقت کے ساتھ بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے آئین میں اب تک 26 ترامیم ہو چکی ہیں، اور دو تہائی اکثریت سے پارلیمنٹ اگر متفق ہو تو مزید ترامیم بھی ممکن ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے کہ حکومت کل ہی 27ویں ترمیم پیش کر رہی ہے، بلکہ یہ ایک طویل مشاورتی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں بحث و مکالمہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے اور مختلف جماعتوں کے درمیان یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے جا سکیں۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کو 18ویں ترمیم سے کوئی بنیادی اعتراض نہیں، تاہم اب جب کہ عملی حالات اور اقتصادی تقسیم میں کچھ فرق پیدا ہوا ہے تو بیلنس کی ازسرِنو جانچ ضروری ہے۔ ان کے مطابق 18ویں ترمیم کے وقت وسائل کی تقسیم اس وقت کے حالات کے مطابق متعین کی گئی تھی، لیکن اب زمینی حقائق میں تبدیلی کے باعث اس پر دوبارہ غور و فکر میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر مستقبل میں اتفاقِ رائے پیدا ہو گیا تو پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے ترمیم منظور کر سکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے کسی جوڈیشری تنازع کی کوئی بات زیرِ غور نہیں، بلکہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں آئینی عدالت ہونی چاہیے تاکہ اہم معاملات بہتر طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشاورت میں یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ قائم کیا جائے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق اس تجویز پر اتفاق ہو گیا تھا مگر بعد میں پی ٹی آئی نے دستخط نہیں کیے اور پیچھے ہٹ گئی۔

مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کا عمل ابتدائی مرحلے میں ہے، اور حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے، بصورت دیگر کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ حکومت 18ویں ترمیم کو ختم یا محدود کرنا چاہتی ہے، ان کے بقول، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو اور مرکز و صوبے دونوں اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا کرسکیں۔

Previous Post

ایسے شواہد موجود ہیں بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل الرٹ ہیں: ترجمان پاک فوج

Next Post

گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

Next Post
گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم