Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in پاکستان
0
گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔

گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اس طرح کے واقعات قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون سب کے لیے برابر ہوگا تو عوام کا پولیس اور انصاف کے نظام پر اعتماد بحال رہے گا۔

کامران ٹیسوری نے واقعے کے دوران ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلیہ کے لیے مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری چالان عائد کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ایسے ڈرائیورز جو لاپرواہی یا تیز رفتاری کے باعث قیمتی جانیں ضائع کرتے ہیں، انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Previous Post

18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا

Next Post

27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اتفاق رائےکے بغیرکوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی: رانا ثنا

Next Post
پی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہے تو عمران کی پیرول پر رہائی کیلئے غور ممکن : رانا ثنا اللہ

27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اتفاق رائےکے بغیرکوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی: رانا ثنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم