Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in پاکستان
0
ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ ایئرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے جس کے نتیجے میں پیر کی رات آٹھ بجے کے بعد سے بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث اب تک 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں۔ متاثرہ مسافروں میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جو ایئرپورٹس پر پریشان حال ہیں۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز نے واضح کیا ہے کہ وہ سی ای او قومی ایئرلائن کے رویے میں بہتری آنے تک اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے اور طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس نہیں دی جائے گی۔ انجینئرز کا مؤقف ہے کہ ان پر طیاروں کے قواعد کے خلاف کلیئرنس دینے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، جو مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئرز گزشتہ ڈھائی ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کر رہے تھے، تاہم قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی سطح پر بات چیت یا مسائل کے حل کی کوشش نہیں کی گئی۔

انجینئرز کے مطابق ان کی تنخواہیں گزشتہ 8 سال سے نہیں بڑھائی گئیں جبکہ ایئرلائن کے پاس طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی شدید قلت ہے، جس سے پروازوں کی حفاظت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر کرنے والے تمام ایئرکرافٹ انجینئرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اور ان کا احتجاج دراصل قومی ایئرلائن کی مجوزہ نجکاری کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیفٹی کے نام پر بیک وقت کام چھوڑ دینا ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد مسافروں کو مشکلات میں ڈالنا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، جس کے تحت ہڑتال یا کام چھوڑ دینا قانونی جرم ہے۔ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اس عمل میں شریک ہیں یا اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے متبادل انجینئرنگ خدمات حاصل کرنے کے لیے دیگر ایئرلائنز سے رابطہ کر لیا ہے اور جلد ہی پروازوں کی روانگی بحال کر دی جائے گی۔

Previous Post

فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت 27 آئینی ترمیم کیلئے تیار

Next Post

پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ

Next Post
پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ

پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم