Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی چھتری تلے ایمرا کے انتخابات مکمل، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

لیہ:فریداللہ چوہدری صدر، ناصر حیات جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in لیہ
0
ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی چھتری تلے ایمرا کے انتخابات مکمل، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

ایمرا کے 88 ممبران کا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

لیہ:(نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نئے منظور شدہ آئین کے تحت ڈسٹرکٹ پریس کلب کی چھتری تلے الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات مکمل کر لیے گئے۔ سال 2026-27 کیلئے ایمرا کے نئے عہدیداران کا بلامقابلہ چناؤ عمل میں لایا گیا۔ گزشتہ روز اعلان و جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس بھی رکھا گیا جس میں ضلع بھر سے ایمرا ممبران نے شرکت کی ۔

نئے ممبران کے اضافے پر ووٹرلسٹ 88 صحافیوں تک جا پہنچی جو پیمرا سے منظور شدہ ٹی وی چینلز سے منسلک نمائندگان پرمشتمل ہے۔ اجلاس میں نئے ممبران کو خوش آمدید کہاگیا اور مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے عہدیداران کا چنائو مکمل ہوا، الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کاغذات نامزدگی کی واپسی کے موقع پر کسی بھی عہدیدار کے مقابل کسی دیگر امیدوار نے کاغذات جمع نہ کرائے جس پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین عبدالعزیز کھوکھر ایڈووکیٹ نے نئے عہدیداران کے ناموں کااعلان کیا، ایڈووکیٹ اویس خالد چوہدری اور ایڈووکیٹ مزمل تھہیم بھی بطور ممبر الیکشن بورڈ کاحصہ تھے۔

ڈی پی سی لیہ کے نئے منظور شدہ آئین کے مطابق الیکشن پراسس کی نگرانی چیئرمین گورننگ باڈی تنویراحمدخان، ممبران سیدعمران علی شاہ اور چوہدری محمدشفیق نے کی۔ چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق جیونیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر فرید اللہ چوہدری تنظیم کے نئے صدر ، ایکسپریس ٹیلی ویژن کے ڈسٹرکٹ رپورٹر ارشاد حسین رونگھہ چیئرمین جبکہ نیو ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر ناصر حیات جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر فائز ہوئے ، سما ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رضوا ن مرزا کو مرکزی تنظیم کی ہدایت کی روشنی میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر کے عہدے پر برقراررکھاگیاہے ، کیپٹل ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر آصف کھرل سینئر نائب صدر، ہم ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر ماجد رندھاوا نائب صدر ، پبلک نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر ملک وقار اعوان جوائنٹ سیکرٹری ، 92ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر چوہدری محمدطاہر فنانس سیکرٹری جبکہ دنیا ٹی وی کوٹ سلطان کے نمائندہ ملک محسن رضا بھی پریس سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے

میٹرو نیو ز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر آفتاب چوہدری ضلعی کوآرڈینیٹر ، عامر اعوان سٹی کوآرڈینیٹر لیہ ، محمدانور شاہ سٹی کوآرڈینیٹر فتح پور، شہزاد گجر سٹی کوآرڈینیٹر چوک اعظم ، طارق پہاڑ سٹی کوآرڈینیٹر کروڑ لعل عیسن ، شاہد اقبال کھرل سٹی کوآرڈینیٹر پیرجگی شریف ، ناصر حسین بریال سٹی کوآرڈینیٹر کوٹ سلطان جبکہ عبدالرشید سٹی کوآرڈینیٹر چوبارہ کے عہدوں پر فائز ہوئے ، جی این این کے ڈسٹرکٹ رپورٹر شہزاد علی رضا کومجلس عاملہ کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔

فتح پور سے خالد کھرل کو وائس چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خرم شہزاد قریشی، حماد حسن، قمراقبال ڈلو، محمدحسین طارق، رانا مزمل، محمداجمل، محمدشفیق، حسن عسکری، میاں عبدالجبار، مخدوم شاہ رون شاہ، منیراحمدکھوکھر، عمیر اسد، عمران چوہدری، حافظ اکرام، کاشف چوہدری مجلس عاملہ کے ممبران بنائے گئے ہیں۔ لیہ ایمرا کے 88ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم پر یکجا، صدرمحسن عدیل چوہدری کی قیادت پر اظہاراعتماد۔ الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تیسری ذیلی تنظیم بن گئی۔ نئے آئین کے تحت ڈسٹرکٹ پریس کلب کی چھتری تلے پہلے انتخابات، تمام 88 ایمراممبران ڈی پی سی کا حصہ بن چکے ہیں۔

محسن عدیل چوہدری کااعلان۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے 88ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے پلیٹ فارم پر یکجان ہوگئے ، تمام ممبران نے صدر ڈی پی سی محسن عدیل چوہدری کی قیادت پر بھرپور اظہاراعتماد کیا، ڈی پی سی کے منظور شدہ نئے آئین کے تحت الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تیسری ذیلی تنظیم کادرجہ دیدیاگیا، نئے آئین کے تحت پریس کلب کی چھتری تلے یہ ہونیوالے پہلے انتخابات تھے ، ضلعی انجمن صحافیان پہلے ہی ڈی پی سی کی دوسری ذیلی تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے ، الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن میں ضلع بھر سے پیمرا سے منظور شدہ ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کو نمائندگی دی گئی ہے

اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے صدر ڈی پی سی محسن عدیل چوہدری نے بھی خطاب کیااور نئے آئین کے تحت ایمرا کو تیسری ذیلی تنظیم کا درجہ دینے ، تمام اٹھاسی ممبران کو ڈی پی سی کا حصہ بنانے کااعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ، ان کا کہناتھاکہ ایمرا کے تمام ممبران کے مشکور ہیں جنہوں نے سالہا سال سے ان کی قیادت پر اظہاراعتماد کررکھا ہے ، اتحادواتفاق کی عمدہ مثال قائم کی ، محسن عدیل چوہدری کا کہناتھا کہ ڈی پی سی کی چھتری تلے امید کرتے ہیں کہ ایمرا کے نومنتخب عہدیداران ٹی وی رپورٹرز کی فلاح وبہبود ، ادارہ کے وقار کی بلندی ، نمائندگان کے مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کرینگے ، انہوں نے ڈی پی سی کے پلیٹ فارم پر ہونیوالے الیکشن میں چیئرمین الیکشن بورڈ عبدالعزیز کھوکھر سمیت ممبران ایڈووکیٹ اویس خالد ، ملک مزمل تھہیم ، چیئرمین گورننگ باڈی تنویراحمدخان ، ممبران سید عمران علی شاہ ، چوہدری محمدشفیق ودیگر کا شکریہ ادا کیا

صدر ڈی پی سی نے ایمرا ممبران کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے تمام ٹی وی رپورٹرز کو فلاحی کاموں میں مساوی نمائندگی دی جائیگی ، سابقہ روایت کو برقراررکھتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرآواز پر ڈی پی سی قیادت لبیک کہے گی ، انہوں نے نومنتخب عہدیداران وایمراممبران کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ لیہ ایمرا کا پلیٹ فارم لازوال اتحاد کی منفرد مثال۔ ڈی پی سی کا حصہ بننا ایمرا ممبران کیلئے اعزاز ہے۔

ایمرا کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے بطور صدر ارشاد حسین رونگھہ نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کاشکریہ ادا کیا، انکا کہناتھا کہ انکے دوسالہ دور اقتدار میں ایمرا کی قیادت نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردارادا کیا، ٹی وی رپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے ، انہوں نے کہاکہ ایمرا کے تمام ممبران کو ڈی پی سی کی چھتری تلے متحد کیاگیا، ایمرا کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بطور ووٹرز ڈسٹرکٹ پریس کلب کی فہرست کا حصہ بنایاگیا،

ایمرا نے نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ مضافات میں بھی صحافیوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا ، انہوں نے نئی منتخب ہونیوالی ایمرا باڈی کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا، اور اس بات کاعزم دہرایا کہ آنیوالے وقت میں بھی ایمرا کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے ،انہوں نے نومنتخب صدر ایمرا فرید اللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری ناصر حیات سمیت دیگر تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پرمبارکباد بھی پیش کی۔ اعتماد بخشنے پر ممبران کامشکور ہوں، ایمرا کوصحافیوں کی فلاح کا مرکز بنائونگا، نومنتخب صدر فرید اللہ چوہدری۔ الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے 2026-27 کے انتخابات کے بعد منتخب ہونیوالے نئے صدر فرید اللہ چوہدری نے ایمرا کے تمام عہدیداران وممبران کی جانب سے بھرپوراعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایمرا کے وجود میں آنے سے لیکر آج تک ہرمنتخب ہونیوالی قیادت نے ایمرا کی ترقی ، ٹی وی رپورٹرز کی یکجہتی اور مسائل کے حل کیلئے بہترین کام کیاہے،

تیس ممبران سے شروع کی جانے والی ایمرا تنظیم آج 90ممبران تک پہنچ چکی ہے جو ٹی وی رپورٹرز کے بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ایمرا کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی پی سی کی نئی آئینی ترامیم کے تحت ایمرا کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تیسری ذیلی تنظیم بنناانتہائی خوش آئندہے جس سے پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا یکجا ہوگئے ہیں۔ صحافی برادری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ فرید اللہ چوہدری نے بھی ایمرا کو صحافیوں کی فلاح کامرکز بنانے کے عزم کااظہار کیا۔

ناصر حیات مسلسل چوتھی بار الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور یہ منفرد اعزاز، ہے۔لیہ کی الیکٹرانک میڈیا کی صحافی برادری کاایک بار پھر ناصر حیات کا بطور جنرل سیکرٹری انتخاب انکی خدمات کا منہ بولتا ثبوت بن گیا، ایمرا کے سال 2026-27 کے انتخابات میں ناصر حیات چوتھی بار بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کامیابی نے نہ صرف انکی مقبولیت کو اجاگر کیا بلکہ صحافی برادری نے ان کے کردار اورجدوجہد کو ایک بار پھرتسلیم کیا،

نومنتخب جنرل سیکرٹری ایمرا ناصر حیات کا کہناتھا کہ ایمرا ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل، پیشہ وارانہ تربیت اورفیلڈ میں درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے کوشاں رہی ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی مزید مضبوط بنیادوں پر جاری رہے گا۔ صحافیوں کو درپیش معاشی مشکلات اور عدم تحفظ جیسے مسائل کو حل کیاجائے گا، ایمرا صحافی برادری کی عزت وقار اورآزادی کے تحفظ کیلئے کسی مصلحت کاشکار نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ ہردور میں صحافیوں کیساتھ کھڑے ہوکر ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ چوتھی بار انتخاب کرنے پر الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا بھرپور شکریہ ادا کیا

Previous Post

18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا – شازیہ مری

Next Post

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

Next Post
ٹرمپ نے ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم