Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، اداکار زاہد احمد نے معافی مانگ لی

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in پاکستان
0
متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، اداکار زاہد احمد نے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں گفتگو کی تھی جس کے بعد ان کے الفاظ پر شدید تنقید سامنے آئی۔

بعدازاں اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ "میرے بیان کا مطلب غلط لیا گیا، میں سوشل میڈیا بنانے والوں کے بارے میں بات کررہا تھا، ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں نہیں۔ میں نے جذبات میں آکر انہیں جہنمی کہا جو میری غلطی تھی۔ مجھے افسوس ہے کیونکہ جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنا میرا نہیں بلکہ اللّٰہ کا کام ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنی بات اس لیے درست کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھ سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ دین کے حوالے سے کوئی غلط تاثر جائے۔”

زاہد احمد کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیا۔ کچھ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک قابلِ ستائش عمل ہے، جبکہ دیگر نے طنزاً کہا کہ "زاہد احمد کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے” یعنی انہوں نے عوامی دباؤ کے باعث مؤقف بدل لیا۔

Previous Post

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی، کورٹ نمبر 6 بھی متاثر

Next Post

کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

Next Post
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم