کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں پیر کے روز مجموعی طور پر 3485 ای چالان جاری کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 2433 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دورانِ سفر موبائل فون کے استعمال پر 78، غلط سمت سے گاڑی چلانے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر 45 اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حادثات میں کمی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

