Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیہ:ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس راؤ عمر فاروق نے گزشتہ ماہ کی پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in لیہ
0
لیہ:ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس راؤ عمر فاروق نے گزشتہ ماہ کی پولیس  کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

لیہ:پٹرولنگ پولیس رواں ماہ مجموعی طور پر اوورلوڈنگ و اوور اسپیڈنگ پر 141 مقدمات درج کیے,8885 ڈرائیوران کے خلاف چالان، 199 شہریوں کو دورانِ سفر مدد فراہم کی گئی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق

لیہ( نیوز رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوران کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائیں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف ڈرائیور بلکہ ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جبکہ اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ “فوکس سموگ کمپین” کے تحت عوام الناس میں روڈ سیفٹی آگاہی لیکچرز دیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر ہو اور حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

گزشتہ ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ نے اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف 141 مقدمات درج کیے، 8885 ڈرائیوران کے خلاف چالان کیے گئے جبکہ 199 شہریوں کو دورانِ سفر مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ای ایپ کے ذریعے 2 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے، جبکہ 503 بغیر رجسٹریشن اور بغیر کاغذات موٹرسائیکلیں تھانہ میں بند کی گئیں۔ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے آخر میں کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان دن رات عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کو عبادت سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت وال چاکنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس کا انعقاد

Next Post

لیہ/کاظمی چوک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ، 6 سالہ بچی جاں بحق، خاتون شدید زخمی۔ ریسکیو

Next Post
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لیہ/کاظمی چوک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ، 6 سالہ بچی جاں بحق، خاتون شدید زخمی۔ ریسکیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم