لیہ:مرنے والی بچی کی شناخت 6 سالہ زویا آصف اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ مریم بی بی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو
لیہ (نیوز رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق کاظمی چوک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا۔ جس میں 6 سالہ بچی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ مرنے والی بچی کی شناخت 6 سالہ زویا آصف اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ مریم بی بی کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی کی ابتدائی طبی امداد کے بعد میت اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس مصروف کاروائی ہے۔ حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔

