لیہ:تقریری مقابلے کا موضوع ’’کرپشن کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ تھا
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول کی طالبہ زینب فاطمہ نے تقریری مقابلے میں ڈویژن سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تقریری مقابلے کا موضوع ’’کرپشن کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ تھا۔ مقابلے قومی احتساب بیورو نیب کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔ نیب کا مقصد نوجوانوں میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔
پرنسپل ثریا جبیں اور اساتذہ نے زینب فاطمہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ سماجی شخصیات نے بھی زینب فاطمہ کی کامیابی کو سکول کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

