Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل آسان اور تیز بنانے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جو اس کے "پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

ایس ای سی پی نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو جدید، مؤثر اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے۔

یہ شراکت داری ایس ای سی پی کے حالیہ اقدام کا تسلسل ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فارمیٹ سے ملک بھر کی کمپنیوں کے لیے شفافیت، یکسانیت اور بینکنگ کے عمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

نئے ڈیجیٹل انضمام کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارم اور شراکت دار بینکوں کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی لنک قائم کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت ممکن ہو جائے گی۔

اس اقدام سے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کو انتظامی تاخیر اور دستاویزی رکاوٹوں سے نجات ملے گی، جس سے وہ فوری طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکیں گی۔

دستخط کی تقریب میں چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید، کمشنر ذیشان رحمان خٹک سمیت متعدد ڈیجیٹل بینکوں اور تنظیموں کے سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرپرسن عاکف سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ مالیاتی مصنوعات کی فراہمی میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کا مقصد کاروبار میں آسانی، مالی شمولیت اور کارپوریٹ ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کے کاروباری افراد شفاف انداز میں کام کر سکیں اور رسمی مالیاتی نظام تک فوری رسائی حاصل کریں۔

یہ اقدام نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور پاکستان میں اسٹارٹ اپ دوست ماحول تشکیل دینے میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Previous Post

بلاول نے پیپرآؤٹ کردیا،پتانہیں درست ہےیاغلط؟مولانا فضل الرحمان کا 27ویں ترمیم سے متعلق بیان

Next Post

چین کا امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف معطل کرنے کا اعلان

Next Post
چین کا امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف معطل کرنے کا اعلان

چین کا امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف معطل کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم