Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلاول نے پیپرآؤٹ کردیا،پتانہیں درست ہےیاغلط؟مولانا فضل الرحمان کا 27ویں ترمیم سے متعلق بیان

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in پاکستان
0
پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے: فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک منظرِ عام پر نہیں آیا، جب یہ سامنے آئے گا تو اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، وہ صرف ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں، تاہم کسی آئینی ترمیم پر گفتگو اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس کا مسودہ واضح طور پر سامنے نہ آئے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جو کاغذات گردش میں ہیں، ان کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ’’کچھ پیپر آؤٹ ہوئے ہیں، مگر یہ درست ہیں یا غلط، اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں۔‘‘

انہوں نے زور دیا کہ ابھی تک 27 ویں ترمیم کے نکات عوام یا سیاسی جماعتوں کے سامنے نہیں لائے گئے، اس لیے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی آئینی ترمیم پر حتمی مؤقف اسی وقت دے گی جب اسے باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

Previous Post

پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

Next Post
ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم