Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت

Web Desk by Web Desk
نومبر 7, 2025
in پاکستان
0
27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت

اسلام آباد: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق آئینی عدالت کی تشکیل اور اس کے ممکنہ مقام کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد نئی آئینی عدالت کو فیڈرل شریعت کورٹ کی موجودہ بلڈنگ میں منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کے تیسرے فلور کو فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے خالی کرایا جا رہا ہے، جہاں آئندہ آئینی عدالت کے قیام کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تیسرے فلور سے دفاتر اور ریکارڈ کو دوسری منزلوں یا متبادل جگہوں پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کی تشکیل کے ساتھ ساتھ آئینی اختیارات اور عدالتی دائرہ کار کے نئے خدوخال بھی زیرغور ہیں۔ امکان ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت سات ججز پر مشتمل ہوگی، جب کہ ترمیم میں کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کے نام سے ایک نیا عہدہ بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج طے شدہ اجلاس، جس میں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کا اجلاس بھی ہفتے کے روز تک موخر کر دیا گیا ہے۔

سیاسی و آئینی حلقے اس پیشرفت کو پاکستان کے عدالتی ڈھانچے میں ایک بڑے ادارہ جاتی و آئینی تبدیلی کی سمت اہم قدم قرار دے رہے ہیں، جو شریعت کورٹ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے درمیان نئے اختیاراتی توازن کو جنم دے سکتی ہے۔

Previous Post

وزیراعظم کی ایرانی سپیکر سے ملاقات، پاکستان اور ایران کا عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کے لیے عزم کا اعادہ

Next Post

امن کا قیام نہ صرف پاکستان اور افغانستان، بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے،وزیرِ دفاع خواجہ آصف

Next Post
جعفر ایکسپریس واقعہ: میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیار ہوں: خواجہ آصف

امن کا قیام نہ صرف پاکستان اور افغانستان، بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے،وزیرِ دفاع خواجہ آصف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم