ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 7 ہزار 4 سو روپے بڑھ کر 429,862 روپے ہو گئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6,337 روپے کے اضافے سے 368,530 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 115 روپے بڑھ کر 5,209 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 74 ڈالر مہنگا ہو کر 4,075 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

