Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اظہاراطمینان، اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے حوالے سے جاری اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وضع کردہ اہداف معینہ مدت میں حاصل کیے جائیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور دیہی علاقوں میں کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے آگاہی بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے اور پاکستان کو بھی اسی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں پہلی بار مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی گئیں، اور کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں کمی ممکن ہوگی

اجلاس میں بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز پر راست کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگیاں ممکن ہو گئی ہیں، جس سے اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے نفاذ کی پیش رفت بھی وزیراعظم کو آگاہ کی گئی، اور بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اختتام تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کے لیے قائم موبائل ایپلیکیشن کو راست کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور ادائیگیاں اسی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ نئے کاروبار کے لیے لائسنس بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے ساتھ مشروط کیے گئے ہیں جبکہ موجودہ تمام دکانوں پر بھی راست کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل بنکس کے قیام کے لیے لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں

اجلاس میں بتایا گیا کہ ان اقدامات سے اب تک ملک کی 68 فیصد آبادی کی فنانشل انکلوژن ممکن ہوئی ہے اور آئندہ برس اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مالی شمولیت کا دائرہ مزید بڑھایا جائے اور کیش لیس معیشت کے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کیے جائیں

Previous Post

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری

Next Post

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

Next Post
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم