Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ زکوٰۃ و عشر اور محکمہ سماجی بہبود میں ایک ارب 81 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ برائے سال 2022-23 کے مطابق، سب سے زیادہ بے قاعدگیاں بیالیس ترقیاتی اسکیموں میں سامنے آئیں، جن میں 23 جاری اور 19 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 41 کروڑ روپے کی اسکیموں کی سہ ماہی مانیٹرنگ رپورٹس برقرار نہیں رکھی گئیں، جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہیں ہوئے اور ان کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

آڈٹ پیرازمیں غیر سرکاری تنظیموں کو "گرانٹ ان ایڈ” کے تحت 17 کروڑ روپے کی ادائیگی پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جن میں نشئی افراد کی بحالی کے پراجیکٹس بغیر کسی ایم او یو کے جاری کیے گئے۔

مزید برآں، محکمے نے ایک ارب 30 کروڑ روپے فنڈز کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سرمایہ کاری کی، جس سے 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ بے سہارا بچوں کے ادارے "زمونگ کور” میں تزئین و آرائش کے دو ٹھیکوں میں خردبرد کی نشاندہی ہوئی، جن میں 32 لاکھ اور 80 لاکھ کے دو ٹھیکے شامل ہیں، اور ان کے کام کے معیار اور کوالٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تمام بے قاعدگیوں کے حوالے سے کسی بھی محکمانہ کارروائی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ رپورٹ میں محکمہ جات کی نگرانی میں واضح کمزوریوں اور شفافیت کے فقدان کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Previous Post

بلوچستان میں ہو یا خیبرپختونخوا میں، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، وزیردفاع

Next Post

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اظہاراطمینان، اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت

Next Post
وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اظہاراطمینان، اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم