دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے لیے بھارت کے 5 شہر فائنل کر لیے گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے اور بھارت نے 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹرافی جیتی تھی۔
افتتاحی میچ اور فائنل احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو دی جائے گی، جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔
بھارت میں پانچ میچ کے مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی ہوں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام چنا جا سکتا ہے۔

