Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا اور نظام کو اسی اصل رخ پر لانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی 27 ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے ہیں لیکن ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کرسکا جس کا خواب قائداعظم اور بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ قیام پاکستان محض سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ عظیم قربانیوں اور تمناؤں کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان صرف مسلم اکثریتی علاقوں تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ لوگ بھی حصہ بنے جو جانتے تھے کہ انہیں اپنے گھر، زمینیں اور حتیٰ کہ قبریں چھوڑنی پڑیں گی۔ مسلمانوں نے دین کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں تاکہ ایک ایسا ملک قائم ہو جہاں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا مطلب "لا الہ الا اللہ” کے اصول پر قائم نظام ہے، جہاں اللہ کے سوا کوئی طاقت یا حکومت حاکمیت کا حق نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ نظام کو اس کے اصل نظریاتی اور آئینی رخ کی طرف واپس لایا جائے تاکہ اسلامی عدل اور اجتماعی انصاف کا قیام ممکن ہو۔

Previous Post

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس / حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس

Next Post

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

Next Post
مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم