Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

امن و خوشحالی کے لیے سائنس کو مرکزی کردار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس روزمرہ زندگی میں سہولت، امن اور پائیدار مستقبل کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ ریسرچ اور سائنسی پیش رفت سے آگاہ رہیں، اور حکومت پنجاب خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دیگر سائنسی شعبوں میں جدت لانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی، نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر سائنسی تحقیق کو فروغ دینے میں مددگار ہوں گے۔

انہوں نے پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منعقد ہونے والے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جشن STEAM میں طلبہ نے جدید ماڈلز پیش کیے، جن میں راجن پور کے ایک طالبعلم نے وائی فائی سے 100 گنا تیز لائی فائی کا ماڈل پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جدید سائنسی اور ڈیجیٹل خطوط پر ترقی دی جا رہی ہے، اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں اپنی مہارتوں کو اجاگر کریں کیونکہ حکومت بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اب آئی ٹی اور سلیکون کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے۔

Previous Post

27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم

Next Post

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Next Post
کم عمری کی شادی باطل نہیں قانوناً جرم ہے، عدالت نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم