Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
کم عمری کی شادی باطل نہیں قانوناً جرم ہے، عدالت نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل یاور گردیزی اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے کے سبب نظام کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرکاری امور صحیح طریقے سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے اور حیرت ہے کہ جنہوں نے ایک دن میں الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا، وہ بعد میں ڈویژن بنچ میں بیٹھ کر اسے معطل کر دیتے ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کی وجہ قانون سازی اور ترامیم ہیں، کیونکہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ 27 ویں آئینی ترمیم میں مصروف ہے، اور آئین کی تشریح میں ہونے والی مصروفیت کے باعث مزید ترمیم مشکل ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ترامیم میں پیچیدگیاں موجود ہیں۔ جسٹس کیانی نے استفسار کیا کہ تو پھر شیڈول کب جاری کیا جائے گا، اور کہا کہ شیڈول جاری کرنے کے بعد عدالت متوقع تاریخ دے سکتی ہے۔

عدالت نے اس بات پر بھی ریمارکس دیے کہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کے عہدے ایک ہی شخص کے پاس ہونے سے حکومت کو فائدہ پہنچتا ہے، جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سی ڈی اے کے حوالے ہیں اور کسی نے لوکل گورنمنٹ الیکشن کی حفاظت نہیں کی۔

بعد ازاں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Previous Post

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

Next Post

اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا

Next Post
اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا

اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم