جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی جیل میں ہنگاموں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کی مچالا جیل میں صبح کے وقت ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں قیدیوں نے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔ اس ابتدائی جھڑپ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
بعد ازاں جیل سے 27 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی موت دم گھٹنے (اسفیلیشن) کے باعث ہوئی۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ہلاک شدگان کی موت کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

