Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی پڑوسی ممالک کیلئے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان

Web Desk by Web Desk
نومبر 11, 2025
in پاکستان
0
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی پڑوسی ممالک کیلئے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپس کو جدید اور غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان میں موجود جدید ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں اور مصدقہ معلومات ہیں کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے پڑوسی ممالک میں اسمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے قبضے میں آنے والا اسلحہ انہی ذخائر سے تعلق رکھتا ہے جو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑ دیے گئے تھے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ، خصوصاً داعش، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ جدید ہتھیاروں کا استعمال پاکستان کے عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ دہشت گرد گروہوں کی اسلحے تک رسائی روکی جا سکے اور افغان عبوری حکام کو اپنے بین الاقوامی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری یقینی بنانے پر مجبور کیا جا سکے۔

پاکستانی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے اس خطرے کا تدارک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کو اس معاملے میں سنجیدگی دکھانی ہوگی۔

Previous Post

ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کردیا

Next Post

سنگجانی جلسہ کیس/عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

Next Post
سنگجانی جلسہ کیس/عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

سنگجانی جلسہ کیس/عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم