دبئی میں لائف اسٹائل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نائب وزیراعظم حمدان بن محمد نے اگلے سال ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حمدان بن محمد المکتوم نے بتایا کہ آج پہلی بار ایئر ٹیکسی نے عملے کے ساتھ پرواز بھری، جو باقاعدہ سروس شروع کرنے سے پہلے آخری آزمائشی پرواز تھی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ورٹی پورٹ زیر تعمیر ہے۔
نائب وزیراعظم حمدان بن محمد نے مزید کہا کہ ائیر ٹیکسی سروس کے آغاز سے دبئی کو پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے زیادہ موزوں اور جدید شہری تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

