Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

Web Desk by Web Desk
نومبر 13, 2025
in پاکستان
0
27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے، جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں ضروری تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کے ڈائس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

ترمیم کی منظوری کے دوران حکومت کے پاس 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی واضح اکثریت موجود تھی، تاہم جے یو آئی (ف) نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم کے مسودے میں مجموعی طور پر 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ حکومت نے تجاویز کی روشنی میں آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ اس شق میں “ہائی کورٹ” اور “سپریم کورٹ” کے ساتھ آئینی عدالت کے الفاظ بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

مزید یہ طے کیا گیا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس کو مدتِ ملازمت کے اختتام تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائے گا۔ اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کے پاس ہو گا، جو بطور چیف جسٹس پاکستان خدمات انجام دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ترمیمی عمل آج ہی سینیٹ سے بھی منظور ہو جائے تاکہ جمعرات تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔

Previous Post

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Next Post

ایرانی دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی

Next Post
ایرانی دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی

ایرانی دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم