Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Web Desk by Web Desk
نومبر 12, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نمبر 10/25 کے تحت انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مختلف سیکشنز میں درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات کے ساتھ دھماکے کے باعث پیدا ہونے والے خوف و ہراس اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے حاصل شدہ شواہد فرانزک ٹیموں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ پمز انتظامیہ کے مطابق 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 36 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان اور بھارتی پراکسی نے اسلام آباد کو نشانہ بنایا، اور عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 36 زخمی ہوئے تھے۔

Previous Post

اسلام آباد خودکش دھماکا: بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Next Post

27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

Next Post
27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم