Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد خودکش دھماکا: بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Web Desk by Web Desk
نومبر 12, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد خودکش دھماکا: بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال جاری ہے۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا، اور بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں نے وکلاء کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے کے بعد 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی اپیل پر ضلع کچہری میں آج ہڑتال جاری ہے، جہاں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بار کے عہدیداروں کے مطابق وکلاء صرف ایمرجنسی کیسز میں پیش ہوں گے، بصورت دیگر مکمل ہڑتال ہے، جس کے باعث مقدمات بغیر سماعت ملتوی کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل نے سوگ کے طور پر مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔

پشاور میں بھی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل نے بھی اسلام آباد دھماکے کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے، اور وکلاء کے پیش نہ ہونے پر مقدمات اگلی سماعت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔ بار کونسل بلوچستان نے کہا کہ حکومت جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور اسلام آباد کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کے خودکش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہائی کورٹ سمیت اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ہے۔

Previous Post

پنجاب میں سموگ کا راج، لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

Next Post

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Next Post
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم